Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22فروری1996
عبدالرحمن کوندوکشمیری سے ملاقات ہوئی۔ ’’جہادکشمیر‘‘ کا ذکرہواتو میں نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ متشددانہ تحریک اکتوبر1989میں شروع کی گئی تو میں نے اول دن سے اس کی مخالفت کی۔ کشمیری لوگ اس کو جہاد کہتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ مقدس جہاد تودرکنار، وہ عام معنوں میں جنگ بھی نہیں ہے۔ یہ تو صرف خودکشی ہے،اس سے زیادہ اور کچھ نہیں۔