Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30جون1996
صحافت کی ایک اصطلاح ہے جس کو کفالتی صحافت (Sponsored Journalism)کہا جاتا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ کچھ لوگ اپنے مفاد کے لیے کسی صحافی کو مال یا سازوسامان دے کر اسے اپنا لیں اور وہ ان کی موافقت میں مضامین لکھتا رہے۔
یہ براہ راست طور پر کسی کو اپنی کفالت میں لینا ہے۔ مگر اس کی ایک بالواسطہ صورت بھی ہے۔ اور وہ یہ کہ صحافی خود اپنے آپ کو دوسروں کے ذوق کے مطابق ڈھال لے۔ مثلاً وہ ایسے مضامین لکھے جو سماج کے مروجہ رجحانات کے مطابق ہوں، اور اس بنا پر وہ لوگوں کے درمیان مقبولیت حاصل کرلے۔ پہلی قسم کے کافی شاید تھوڑے ہوں گے۔ کل دوسری قسم کے اعتبار سے دیکھا جائے تو تقریباً نام صحافی اور تمام ادیب اور مقرر اس میں شامل نظر آئیں گے۔