Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5اگست1996
کچھ عیسائی مبلغین ہندوؤں میں مشنری ورک کررہے تھے۔ انہوں نے ایک دریا کے کنارے ہندوؤں کو جمع کیا۔ پھر انہوں نے مسیح کا لکڑی کا بنا ہوا ایک مجسمہ لیا اور دوسری طرف پتھر سے بنا ہوا ایک ہندوبت لیا۔ اس کے بعد انہوں نے دونوں کو دریا میں ڈال دیا۔ مسیح کا لکڑی سے بنا ہوا بت پانی کے اوپر تیرنے لگا اور پتھر سے بناہوا ہندو بت پانی میں ڈوب گیا۔ اب انہوں نے ہندوؤں سے کہا: دیکھو، تمہارا بت پانی میں ڈوب گیا۔ اور ہمارا بت پانی کے اوپر تیررہا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ تمہارا خدا کمزور ہے، اور ہمارا خدا طاقت ور ہے۔