Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4جولائی1996
میرٹھ میں ایک ماسٹر عبدالشکور تھے۔ تقریباً 25سال پہلے ان کا انتقال ہوگیا۔ ایک ہندو نے کہا کہ مسلمان ہم کو ہی میت پرست کیوں کہتے ہیں۔ وہ خود بھی تو حجراسود کو چومتے ہیں اور پوجتے ہیں۔ ماسٹر عبدالشکور صاحب نے کہا: ہم نے خدا تھوڑا ہی مان لیا حجر اسود کو۔ ہم تو صرف اس کو متبرک مانتے ہیں۔ اور معبود اور متبرک میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ متبرک تو آپ کسی بھی چیز کو مان سکتے ہیں۔ ایک چیز آپ کے ماں باپ کی یادگار ہو تو اس کو بھی آپ متبرک سمجھیں گے۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کو معبور سمجھ رہے ہیں۔ ہم حجر اسود کو پوجتے نہیں، البتہ اس کو چومتے ہیں۔ اور یہ چومنا تبرک کی بنا پر ہوتا ہے۔