Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5اپریل1996
میں ساری عمر ایک سوال پر غور کرتارہا ہوں۔ وہ یہ کہ جنت میں داخلہ کا معیار کیا ہے۔ یعنی وہ کون سا خاص کرائٹیرین ہے جس پر پورا اترنے والا شخص جنت کا مستحق قرار پائے گا۔ آخری طور پر اس کا جو جواب میری سمجھ میں آیا وہ یہ ہے۔ سچائی کی تحریری معرفت۔ یعنی تاریخی تصدیقات اور مادی عظمتوں کے بغیر جہاں سچائی ظاہر ہوتی ہو وہاں اس کو پہچان لینا اور کھلے طور پر اس کا اقرار کرکے اپنے آپ کو اس کے حوالے کردینا۔ میرے نزدیک یہی وہ چیز ہے جس کو ایمان بالغیب کہا گیا ہے۔