Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
الامُّ مدرسۃ اِذا اعدَدْتَھا اَعدَدْ ستَ شحباً طیب الاعراق
یعنی ماں ایک درس گاہ ہے۔ اگر تم نے اس کو اچھی طرح تیار کرلیا تو گویا تم نے بلند صفات کی حامل ایک پوری قدم کو تیار کرلیا۔
قدیم زمانہ میں زیادہ تر گھر میں مدرسہ کا کام کرتا تھا۔ اس لیے قدیم زمانہ میں عورت اپنا یہ رول صرف گھر کے اندر اداکرتی تھی۔ اب تعلیم نے ایک پروفیشن اور ایک منظم ادارہ کی صورت اختیار کرلی ہے۔ اس کہ اپنی عمر کے تشکیل (Formative)اور یہ کہ گھر سے زیادہ اسکول میں گزارتاہے۔ اس طرح بدلے ہوئے حالات نے عورت کے رول کو گھر سے اسکول تک وسیع کردیا ہے۔ اب یہ کہنا صحیح ہوگا کہ اسکول عورت کے عمل کا توسیعی میدان(Extended workplace)ہے۔