Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22دسمبر1996
اس دنیا کا ایک اصول وہ ہے جس کو نقصان میں بھی فائدہ کہا جاسکتا ہے۔ یہاں نقصان کا ہر تجربہ اپنے ساتھ فائدہ کا کوئی پہلو لیے ہوئے ہے۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ کوئی انسان جب کسی حادثہ سے دوچار ہوتا ہے تو اس کا ذہن جاگ اٹھتا ہے اور اس سے تخلیقی افکار ظاہر ہونے لگتے ہیں مثلاً ایک اردو شاعر کی آنکھیں جاتی رہیں اس کے بعد اس نے ایک مختصر نعمت کسی جس کا ایک شعر یہ تھا