Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9اکتوبر1996
تنقید پر کون لوگ بھڑکتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو حقیقتوں کو شخصیت کے ذریعہ پہچانتے ہیں وہ دلیل کے واسطہ سے قہقہوں کو نہیں جانتے۔ یعنی ان کے نزدیک کوئی بات اس لیے حق کی ہوتی ہے کہ ان کی پسندیدہ شخصیت نے ایسا کہا ہے۔ نہ یہ کہ وہ دلیل سے ثابت ہوتے ہیں۔ اس قسم کے لوگوں کا معاملہ یہ ہوتا ہے کہ وہ تنقید کو شخصیت پر تنقید سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ ہر تنقید کسی نقطۂ نظر پر تنقید ہوتی ہے نہ کہ کسی مخصوص شخصیت پر۔
تنقید کرنے والا جب تنقید کرتا ہے تو خواہ وہ کسی شخص کا نام لے، مگر عملاً اس کے سامنے صرف متعلقہ فکر ہوتا ہے۔ ہر سننے والا اپنی شخصیت پرستانہ ذہنیت کی بنا پر یہ سمجھ لیتا ہے کہ ناقد ان کی محبوب شخصیت کو نشانہ بنارہا ہے۔