Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم دسمبر1996
مسٹر ارن شرما ایک انگریزی جرنلسٹ ہیں۔ ان سے میں نے ذکر کیا کہ میں اپنی ڈائری لکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ بہت اچھا کررہے ہیں۔ پھر انہوں نے بتایا کہ ڈائری کا تصور یہ ہے کہ اس کو کتاب یا علمی مضمون دکھائی نہیں دینا چاہیے۔ ڈائری میں کچھ زبان کی غلطیاں ہوں، کچھ بے ترتیبی ہو، اکیڈمک انداز نہ پایا جائے تو یہ ڈائری کا حسن شمارہ ہوگا۔ کیونکہ ڈائری ذاتی احساسات کا اظہار ہے۔ اور ذاتی احساسات کے اظہار میں ہمیشہ فطری سادگی ہوتی ہے نہ کہ اکیڈمک علمیت۔