Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7ستمبر1996
الرسالہ میں اکثر صبر واعراض کی باتیں ہوتی ہیں۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان چونکہ بے حد جذباتی ہوچکے ہیں۔ وہ خوامخواہ لڑنے بھڑنے کومقدس جہاد کہتے ہیں، اس لیے میں جہاں کہیں جاتا ہوں، اکثر مجھ سے یہ سوال کیا جاتا ہے کہ صبر کب تک۔ میں حیران ہوکر ان کا چہرہ دیکھنے لگتاہوں۔ کیوں کہ اس دنیا میں جینے کے لیے صبر تو اس طرح ضروری ہے جس طرح ہوا اور پانی۔ کوئی شخص یہ نہیں پوچھے گا کہ پانی پیناکب تک اور ہوا میں سانس لینا کب تک ۔ اس طرح کسی کو یہ بھی نہیں پوچھنا چاہیے کہ صبر کرنا کب تک۔ کیوں کہ جب تک جینا ہے، اس وقت تک صبر بھی کرنا ہے۔ اس معاملہ میں ہمارے لیے دوسرا کوئی متبادل نہیں۔