Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5جولائی1996
ایک عربی ہفت روزہ میں ایک رپورٹ دیکھی۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی حکومت فلسطین کے شہر الخلیل میں مکانات اور فلیٹ کی تعمیر کروارہی ہے۔ وہ یہاں یہودیوں کو آباد کرنا چاہتی ہے اور مقصد یہ ہے کہ الخلیل میں یہودیوں کی اکثریت ہوجائے۔ اس کا عنوان: قدس کے بعد اب الخلیل کی باری، مسلمانوں کی خاموشی کا نتیجہ: