Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19جنوری1996
مسٹر تاراچند مور ملاقات کے لیے آئے۔ ان کے ساتھ دو مسلمان بھی تھے۔ وہ ایک ماہانہ رسالہ انگریزی میں نکالنا چاہتے ہیں جس کا مقصد لوگوں میں بھائی چارہ اور محبت پیدا کرنا ہے۔ میں نے کہا کہ اس زمانہ میں رسالہ نکالنے کے لیے دومیں سے ایک چیز چاہیے۔ پیسہ یا دیوانگی۔ آپ کے پاس یا تو پیسہ کی طاقت ہونی چاہیے۔ یا دیوانگی کی طاقت۔ اگر دونوں میں سے کوئی ایک چیز بھی نہ ہو تو پھر تیسری کوئی چیز نہیں ہے جس کے ذریعہ سے آپ اپنے پرچہ کو کامیاب بنا سکیں۔