Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9مئی1996
مسٹر محمد علی جناح کو معمار پاکستان کہا جاتا ہے۔ 1947میں انہوں نے اہل پاکستان کو خطاب کیا تھا۔ اس تقریر میں انہوں نے ایک بات کہی جو لاہور کے میڈیکل کالج کے ہال کی دیوار پر نہایت جلی حرفوں میں لکھ کر آویزاں کھل گئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ خدانے ہمیں ایک سنہری موقع دیا ہے کہ ہم ایک نئی قوم کے معمار کی حیثیت سے اپنی اہلیت کا اظہار کریں۔ ایسا نہ ہو کہ لوگوں کو یہ کہنے کا موقع ملے کہ ہم اپنے آپ کو اس علم کام کا اہل ثابت نہ کرسکے:
God has given us a golden opprotunity to show our worth as architects of a new nation and let it not be said that we did not prove equal to the task.
دوقومی نعرہ کے نام پر دھوم مچالی گئی اور انگریز کی مدد سے پاکستان کی صورت میں ایک علیحدہ ملک بن گیا۔ اس کے مدکورہ قسم کی امید کرنا احمقانہ ذہن فہمی کے سوا اور کچھ نہیں۔ کوئی علیم قدم یا عظیم اسٹیٹ انسانی سازی کے ذریعہ بنتا ہے نہ کہ ملک سازی کے ذریعہ۔