Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14جنوری1996
آج رات کو میں نے مسٹر ارن شوری (Tel: 6886644)کے بارے میں ایک خواب دیکھا۔ اس کے بعد دن میں ان کو ٹیلی فون کرکے بتایا۔ میں نے کہا کہ رات آپ مجھے خواب میں آئے۔ میں نے دیکھا کہ ہم دونوں کسی مقام پر ہیں۔ آپ انگریزی میں ایک پیپر پر میری عادتیں (My habits)کے عنوان کے تحت کچھ چیزیں لکھتے ہیں۔ میں اس کو دیکھتا ہوں کو میں کہتا ہوں کہ ایسی ہی عادتیں تو میری بھی ہیں۔ البتہ ایک چیز میں آپ مجھ سے آگے ہیں اور وہ یہ کہ میں ایموشنل ہوں اور آپ ایموشنل نہیں ہیں۔ اس کو سن کر مسٹر ارن شوری نے کہا:You are so geneous, ever in your dream
پھر میں نے کہا کہ ہم لوگوں کا روزہ کا مہینہ آرہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک دن آپ ہمارے ساتھ افطار میں شریک ہوں۔ وہ بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ضرور آؤں گا۔ اس کی تاریخ بتائیے۔ اور اس دن میں خالص مذہبی جذبہ کے تحت روزہ بھی رکھوں گا۔