Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13مارچ1996
پاکستان کے ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے لکھا ہے کہ بارہ سال پہلے ہی مہاجر لیڈر الطاف حسین سے کراچی میں ملا تھا۔ اس وقت وہ بندوق کی گولی کی طرح بولتے تھے۔ انہوں نے مجھے کچھ بولنے ہی نہیں دیا تھا۔ اب حالیہ سفر میں ان سے میں نے لندن میں ملاقات کی۔ اب انہوں نے بہت دھیمے انداز میں بات کی۔ وہ سخت پریشان دکھائی دیتے تھے۔ انہوں نے بڑے متحمل انداز میں میری باتیں سنیں۔ یہ بھی محسوس ہوا کہ وہ بہت پریشان ہیں۔ اور سب سے بڑی بات یہ کہ نہایت مایوس ہوچکے ہیں۔ ان کی امید اب صرف باہر کی مدد پر ہے‘‘ ماہنامہ میثاق لاہور، مارچ1996۔ صفحہ12-11)