Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28فروری1996
جب ہندوستان کی آزادی کا فیصلہ ہوگیا تو30جنوری1947کو مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ اب کانگریس پارٹی کو بھنگ کردو اور اس کے بجائے لوک سیوک سنگھ بناؤ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر کانگریس کا نام پر سیاسی عہدے نہ لیں بلکہ اقتدار کی گروہوں کو بھنگ کر سماج میں پھیل جائیں اور لوگوں کی اصلاح کا کام کریں۔ کمزور صلاحیت کے کچھ لوگوں نے تو گاندھی کی بات مانی۔ مگر جو اعلیٰ صلاحیت کے لوگ تھے وہ سب کے سب جاکر اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھ گئے۔ یہاں تک کہ گاندھی کو کہنا پڑا کہ ’’اب میری کون سنے گا‘‘