Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2جنوری1996
خالد بن الولید نہایت بہادر آدمی تھے۔ مگر اسی کے ساتھ ان کے اندر تھوّر کا رواج تھا۔ یعنی زیادہ پروا کئے بغیر کسی مشکل کام میں گھس پڑنا۔ خلیفہ ثانی عمر فاروق نے اسی بناپر ان کو فوج کی سرداری سے معزول کیا تھا۔ انہوں نے اپنے اس فیصلہ کی توجیہ کرتے ہوئے ایک بار (غالباً اپنے آخری زمانہ میں) کیا تھا کہ: ان الحرب لا یصنح نھا الا الرجل المکیث۔ یعنی جنگ کے لیے وہی شخص موزوں ہے جس کے اندر اپنے آپ کو تھام کر فیصلہ لینے اور اقدام کرنے کا مادہ پایا جاتا ہو۔