Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18نومبر1996
افلاطون نے مرد کے مقابلہ میں عورت کا درجہ کم بتایا اور اس کا ثبوت اس نے یہ دیا ہے کہ عورت کے منھ میں مرد سے کم دانت ہوتے ہیں، افلاطون کے یہاں دو بیویاں تھی اگر وہ ان میں سے کسی بیوی سے کہتا کہ تم اپنا منھ کھولوں میں تمہارے دانت گنونگا تو اس کو معلوم ہوتا کہ کہ یہ مفروضہ ہی غلط ہے کیونکہ عورت کے منھ میں بھی اتنے ہی دانت ہوتے ہیں جتنے مرد کے منھ میں۔
اس مثال سے اندازہ ہوتا ہے کہ قیاسی استدلال اور سائنٹفک استدلال میں کیا فرق ہے۔ قیاسی استدلال ، اس بات کا نام ہے کہ آدمی ایک خودساختہ مفروضہ قائم کرکے اس کی بنیاد پر اپنی بات ثابت کرلے، اس کے مقابلہ میں سائنٹفک استدلال یہ ہے کہ تجربہ اور مشاہدہ کے ذریعہ، معلوم شدہ حقائق کی بنیاد پر اپنی بات ثابت کی جاناہے۔
موجودہ زمانہ میں ہمارے علماء اور دانشوروں نے جو کچھ لکھا ہے اس کا بیشتر حصہ قیاسی استدلال پر قائم ہے نہ کہ سائنٹفک استدلال پر۔