Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11ستمبر1996
انعام الرحمن خاں صاحب2اکتوبر1912کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔23اگست1993کو ان کی وفات ہوئی۔ وہ جماعت اسلامی کے پرجوش رکن تھے۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی سے انہیں گہری عقیدت تھی۔ ایک بار میں نے ان سے پوچھا کہ فکر مودودی کو آپ کیوں اتنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ اس میں اقدامی شان ہوتی ہے۔
میں سمجھتاہوں کہ جو لوگ فکر مودودی کو پسند کرتے ہیں اور اس کے مقابلہ میں میری فکر کو رد کرتے ہیں، ان سب کا کیس یہی ہے۔ ان سب کو ابوالاعلی مودودی اقدام اور اقتدار کا ماڈل دکھائی دیتے ہیں اور وحید الدین پسپائی اور للفعالیت کا ماڈل۔
مگر مجھے یقین ہے کہ یہ مکمل طور پر سطحی سوچ کا نتیجہ ہے۔ ورنہ اصل معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ فکر مودودی ایک لفظی غیارہ ہے۔ اور فکر وحید ایک حقیقت پسندانہ اسکیم۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی فکر مودودی کا تجربہ کیا جائے گا اس سے صرف منفی نتیجہ برآمدہوگا۔ اور جب بھی فکر وحید کا تجربہ کیا جائے گا۔ یقینی طور پر وہ مثبت نتیجہ ظاہر کرے گا۔ خواہ یہ تجربہ انفرادی سطح پر کیا جائے یا اجتماعی سطح پر۔