Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم فروری1996
ایک کتاب پڑھ رہا تھا۔ اچانک خیال آیا کہ یہ کتاب ایک خاص وقت پر چھپی اور پھر ایک خاص وقت میں وہ مٹ جائے گی۔ پھر سوچا کہ دہلی ایک خاص علاقہ میں آباد ہے۔ اس کے اندر دہلی ہے اور اس کے باہر دہلی نہیں۔ اس طرح کائنات کی ہر چیز، بشمول انسان کسی دکان یا کسی مکان کے ساتھ بندھا ہوا ہے۔ یہ صرف خداہے جو زبان سے بھی میرے ہے اور مکان سے بھی میرے ہے۔
یہ سوچتے ہوئے خیال آیا کہ موجودہ دنیا میں ہم زبان اور مکان کا تجربہ کررہے ہیں۔ آخرت کے عالم میں ہم کو لازماں اور مکان کا تجربہ حاصل ہوگا۔