Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19اپریل 1996
شیخ عبداللہ کے ایک ساتھی اور نیشنل کانفرنس کے ایک سینئر لیڈر نے حکیم عبدالحمید صاحب کو ایک خط میں لکھا کہ ’’کشمیر کی گتھیوں کو سلجھانے کے لیے جس ناخن تدبیر کی ضرورت تھی، عرصہ ہوا وہ اس دنیا سے چلا گیا‘‘ ان کی داد پنڈت جواہر لال نہرو تھی۔
میں نے کہا کہ جس تحریک کی کامیابی ایک شخص خاص کے اوپر منحصر ہو وہ تحریک ہی نہیں۔ اور ایسی تحریک اٹھانا ایک قومی جرم ہے نہ کہ قومی رہنمائی۔