Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18جون1996
بدرکی جنگ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اے اللہ، فتح کا جو وعدہ تونے مجھ سے کیا تھا اس کو آج پورا فرما۔ عام انسان اس طرح کے الفاظ بولنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کہ کیوں کہ عام انسان اور خدا کے درمیان اس طرح کے براہ راست وعدہ کا تعلق نہیں ہوتا۔
لیکن اس نوعیت کی ایک اور چیز ہے جو انسان کو بھی حاصل ہے۔ حدیث قدس میں ہے کہ: انا عند ظن عبدی فلیفن بی خیرا۔ اس حدیث کے مطابق ، ایک عام انسان بھی یہ کہ سکتا ہے کہ خدایا، میرے اس گمان کو پورا فرما جو میں تیری بارے میں کیا تھا، تاہم یہ جملہ وہی بندہ مومن بول سکتا ہے جس نے گہری سطح پر پہنچ کر اس حقیقت ربانی کا تجربہ کیا ہو جس کو اس حدیث قدس میں بیان کیا گیا ہے۔