Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19ستمبر1996
کشمیر کے ایک صاحب (جاوید اقبال) ملاقات کے لیے آئے۔1989میں مسلم کشمیری تحریک شروع ہوئی تو وہ بھی اس میں شریک ہوگئے۔ مگر اب وہ الرسالہ کے مضامین پڑھ کر اس سے مائب ہوگئے ہیں اور جنگ جوئی چھوڑکر بزنس کررہے ہیں۔ آج کل وہ دہلی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں جموں وکشمیر کے لیے سمنٹ سپلائی کرنے کا کام کررہا ہوں۔ یہ کام زیادہ تر ہندوؤں کے تعاون سے ہورہا ہے۔ پچھلے ایک سال میں میں نے ایک کروڑ روپیہ کا بزنس کیا ہے۔ میرا تجربہ ہے کہ ہندوبہت اچھے لوگ ہیں۔ ہم خوامخواہ ان کو دشمن سمجھ کر ان سے لڑتے رہے۔ اور اپنے آپ کو تباہ کرتے رہے۔