Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24جون1996
ایک ہے مواقع حیات کی موجودگی، اور دوسری چیز ہے ان مواقع کو استعمال کرکے اپنے لیے ایک کامیاب زندگی کی تعمیر کرنا۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا معاملہ جہاں خراب ہوا ہے وہ مواقع کی موجودگی نہیں ہے۔ بلکہ مواقع کا عدم استعمال ہے۔ مسلم دانشور اپنی تقریریوں اور تحریروں کے ذریعہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ہمارے دشمنوں نے ہم سے مواقع جات کو چھین لیا ہے۔ یہ بلاشبہ جھوٹ ہے۔ صحیح بات یہ ہے کہ مواقع تو پوری طرح موجود ہیں، مگر ان مواقع کو استعمال کرنے کے لیے جو عمل درکارتھا، مسلمان اس عمل کا ثبوت نہ دے سکے۔ اور نتیجۃً وہ دورجدید میں بے جگہ ہوکر رہ گئے۔