Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15مئی1996
سعودی عرب کے سابق حکمراں الملک عبدالعزیز آل سعود نے تقریباً70سال پہلے ذوالحجہ1347ھ (مئی1929ء) کے حج میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں نے اپنے دین سے دوری کی بناپر عزت وسربلندی کھودی ہے (اتحادالمسلمین عن دینھم اضاع عزھم) العالم الاصلاحی، مکہ،5ذوالحجہ146ھ (22اپریل1996)
یہ بات ہر آدمی دہراتا ہے۔ مگر کوئی یہ واضح نہ کرسکا کہ دین سے دوری کا مطلب کیا ہے۔ کیوں کہ بظاہر آج ساری دنیا میں اسلام کے نام پر جتنی دھوم ہے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ ایک طرف اسلام کے نام پر یہ مرنے والا اس دھوم کو صحوہ اسلامیہ مبارک کہاجاتا ہے دوسری طرف یہی لوگ مذکورہ باہ قسم کی باتیں بھی کہتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ زمانہ میں برپاہونے والی یہ سرگرمیاں اگر فی الواقع اسلامی ہیں تو اسلام سے دوری کی بات غلط ہے۔ اور اگر مسلمان اسلام کے دور میں تو ایسے لوگوں کو پہلے یہ اعلان کرنا چاہیے کہ اسلام کے نام پر کی جانے والی یہ ساری دھوم صحوی اسلامیہ نہیں ہے۔