Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28جون1996
جوزف ایوٹووز(Jozsef Eotvos)ہنگری میں1813میں پیدا ہوا، اور 1871میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ ہنگری کے ممتاز ادیبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کا ایک قول انگریزی میں اس طرح نقل کیا گیا ہے کہ ہماری کمزوریں کو سب سے زیادہ جو چیز باہرلاتی ہے وہ اقتدارہے:Nothing can bringout our weaknesses more than power
بے اقتدار آدمی کی کمزوریاں چھپی رہتی ہیں۔ ماحول کا دباؤ اس کے لیے رکاوٹ بنارہتا ہے۔ مگر جب آدمی کو اقتدار مل جائے تو وہ سمجھتا ہے کہ اب میرے اوپر کسی کا دباؤ نہیں رہا، اب اس کی اندرونی شخصیت پوری طرح نکل کر سامنے آجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آدمی کا اصل امتحان اختیار کی حالت میں ہوتا ہے نہ کہ بے اختیاری کی حالت میں۔