Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17دسمبر1996
تاریخ کے بہت سے واقعات ہیں جب کہ دو آدمیوں میں تکرار ہوئی اور گفتگو کے دوران ان کی زبان سے سخت الفاظ نکل گئے۔ اس کے بعد دونوں نے اس کا اتنا گہرا اثر لیا کہ وہ کبھی اس کو بھول نہ سکے۔ اس کے نتیجہ میں دونوں کے درمیان یا تو تباہ کن لڑائی پیش آئی یا ایسی نفرت پیدا ہوئی جو کبھی ختم نہ ہوسکی۔
مگر ایسے الفاظ ہمیشہ وقتی ہوتے ہیں۔ وہ غصہ کے تحت بھڑکے ہوئے جذبات سے نکلتے ہیں، وہ سوچی سمجھی عقل کے تحت نہیں نکلتے۔ اس کا واحد علاج یہ ہے کہ ایسے الفاظ کو سنجیدگی کے ساتھ نہ لیا جائے۔ اس کو وقتی سمجھ کر نظرانداز کردیا جائے۔ اس طرح کے الفاظ کے معاملہ میں بھلانے اور نظر انداز کرنے کی پالیسی اختیار کرنی چاہیے نہ یہ کہ ان کو یاد رکھا جائے اور اس کو انتقام کا مسئلہ بنایا جائے۔