Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9مارچ1996
پاکستان کا روزنامہ نوائے وقت لاہور، کراچی، راول پنڈی، اسلام آباد، ملتان سے بیک وقت شائع ہوتا ہے۔ اس کے شمارہ 25فروری 1996میں یہ خبر پڑھی کہ اردو درسیات کی پہلی کتاب کا جو نیا ایڈیشن چھپا ہے اس میں سے حمد باری تعالیٰ خارج کردی گئی ہے۔ اس پر پاکستان کے کچھ لوگ سخت احتجاج کررہے ہیں۔
اس خبر کو پڑھ کر میرے دل سے نکلا کہ موجودہ زمانہ کے مسلمان ابتدائی درجہ کی کتاب سے حمد باری تعالیٰ کی نظم خارج کرنے پر احتجاج کررہے ہیں۔ جب کہ آج حالت یہ ہے کہ تمام دنیا کے مسلمانوں نے اللہ کی حمد کو اپنے سینہ سے خارج کررکھا ہے۔