Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم ستمبر1996
پاکستانی پنجاب میں زبردست سیلاب آیا۔ جان و مال کا کافی نقصان ہوا۔ لاہور کے اردو روزنامہ نوائے وقت (29اگست1996) میرے سامنے ہے۔ اس کے پہلے صفحہ پر ایک طرف اپوزیشن لیڈر نوازشریف کی تقریر اس عنوان کے ساتھ چھپی ہوئی ہے کہ لاہور ڈوباہوا ہے،بے نظیر کے پاس وقت ہی نہیں۔ دوسری طرف اس صفحہ پر موجودہ پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تقریر اس عنوان کے تحت شائع ہوئی ہے کہ :سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے۔
یہ ہے وہ پاکستان جس کو اقبال نے سوچا اور جس کو محمد علی جناح نے واقعہ بنایا۔ اور بعد کی جماعت اسلامی نے یہ فخرائے خانہ میں ڈالنے کی کوشش کی تو پاکستان کو وجود میں لانے کا ہوا۔ سب سے زیادہ ان کے لیڈر مولانا ابوالاعلی مودودی کو حاصل ہے۔ پاکستان کو اسلام کے قلعہ کے طور پر بتایا گیا تھا۔ مگر یہ قلعہ اتنا کمزور نکلا کہ داخلی طور پر ایک سیکولر خاتون اور بیرونی طور پر ایک مشرک قوم بھی اس کو تباہی کے سیلاب میں غرق کرنے کے لیے کافی تھی۔