Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23مارچ1996
ایک صاحب نے کہا کہ آپ تقسیم ہند کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈالتے ہیں۔ حالانکہ خود ہندوؤں میں ایسے لوگ ہیں جو ملک کی تقسیم کا ذمہ دار مسلمانوں کو نہیں بلکہ ہندو کو قرار دیتے ہیں۔ میں نے کہا کہ اس قسم کے مضامین کا آپ عور سے مطالعہ کیجئے تو معلوم ہوگا کہ یہ سارے مضامین آر ایس ایس ذہن کے لوگوں کے لکھے ہوئے ہیں۔ وہ ’’ہندو‘‘ کو نہیں بلکہ کانگریس کو تقسیم کا ذمہ دار بتاتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ تقسیم کی ذمہ داری مسلمانوں سے ہٹاکر ہندو پر ڈالی جائے۔ اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ کانگریس کو (نہ کہ ہندو کو) اس کا ذمہ دار ثابت کیا جائے۔ یہ تمام تر سیاست کے تحت ہوا ہے۔ یعنی ہندو ووٹ کو کانگریس سے بدظن کرکے بھاجپا کی طرف لانا۔ اس کا کچھ بھی تعلق مسلمانوں کی غیرمذہبی سے نہیں ہے۔