Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12اکتوبر1996
حدیث میں ہے کہ: مَن احبّ دنیاہ اضرَّ بآخرتہ ومَن احبّ آخرتہ اضرّ بدنیاہ فاش وامایبقی علی مایفتی (مشکوٰۃ المصابیح1431/3)اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دنیا اورخرت میں کوئی تضاد ہے۔ اصل یہ ہے کہ ایک چیز میں کانسنٹریٹ کرنے سے دوسری چیز اور لُک ہوجاتی ہے۔ اس دنیا میں ہر چیز عقل سے ملتی ہے۔ آدمی اگر عقل دنیا کو بڑھائے گا تو عقل آخرت اس سے گم ہوجائے گی۔ اگر وہ عقل آخرت کو بڑھائے گا تو عقل دنیا اس سے گم ہوجائے گی۔ انسان کی اسی محدودیت کی بناپر ایسا ہوتا ہے کہ ایک چیز کو پانے کی کوشش میں وہ دوسری چیز کو کھودیتا ہے۔