Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18جولائی1996
آج رات کو ایک خواب دیکھا۔ خواب لمبا تھا جو ٹھیک سےیاد نہیں ایک البتہ خواب کے آخر میں میری زبان سے ایک دعا نکلی۔ وہ یاد رہ گئی۔ دعا اس طرح تھی: خدایا، تو ہماری مدد فرما۔ خدایا، تو ہمارے لیے جنگلوں میں راستے بتادے۔ تو ہمارے لیے پہاڑوں میں در سے پیدا فرمادے۔