Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
I had nothing to offer anybody except my own confusion. (Jack Kerouac)
میں نے پچھلے پچاس برس کے اندر بے شمار لوگوں کی تحریریں اردو، عربی، انگریزی میں پڑھی ہیں۔ اس کے علاوہ فارسی اور ہندی میں بھی کسی حد تک مطالعہ کیا ہے۔ اپنی حد تک میں کہہ سکتا ہوں کہ اس معاملہ میں، میں نے کسی کااستثناء نہیں پایا۔ میرا احساس ہے کہ کسی کے فکر میں بھی وضع (Clarity)نہیں۔ ہر ایک کا حال کم و بیش وہی ہے جس کا اعتراف مذکورہ مصنف نے اپنے بارے میں کیا۔ فرق یہ ہے کہ جیک کیرواک نے اعتراف کرلیا اور دوسرے لوگ اپنی اس کمی کا اعتراف نہیں کرتے۔