Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20نومبر1996
بھوپال کے ایک نوجوان آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں وہاں ایک عالم کے ساتھ مل کر ایک دینی کام کررہا تھا عالم کے سخت رویہ سے بددل ہوکر میں نے ان کا ساتھ چھوڑدیا اور اب دہلی میں کام کی تلاش میں آیا ہوں، میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ مذکورہ عالم کو غیر مخلص او بددیانت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ نہیں۔ میں نے مشورہ دیا کہ ایسی حالت میں آپ کو صبر کا رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اگر کوئی شخص سخت الفاظ بولے یا آپ کے جذبات کو مجروح کرے توگویا کہ اس نے آپ کو سب سے بڑا ثاوب کمانے کا موقع دیا ایسے موقع پر اگر آپ دین کی خاطر صبر کرتے ہوئے، ان سے جڑے رہے تو بلاشبہ آپ کو سب سے بڑی عبادت کا ثواب ملتا۔