Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
Politics is the art of the possible (2/1084)
او ای ایل بسمارک (1815-1898)کو جرمنی کے سیاست دانوں میں نہایت ممتاز سیاست داں (Political Genius)سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مذکورہ مقولہ بہت معروف ہے۔ اور بلاشبہ یہ مقولہ کامیاب سیاست کی کنجی ہے۔ مگر خودبسمارک ایک بارناکام سیاست داں کی حیثیت سے ہوا۔ جرمنی کے بادشاہ ولیم دوم (William-II)کے زمانہ میں وہ جرمنی کے چانسلر (وزیراعظم) کے اعلیٰ عہدہ پر رہا۔ مگر بسمارک کے مزاج میں تشدد تھا۔ چنانچہ اس کو حدیدی چانسلر(Iron Chancellor)کہا جاتا ہے۔ اس بناپر شاہ جرمنی سے اس کا اختلاف ہوا اور اس نے1890میں اس کو ڈسمس کردیا۔
تشدد ہر حال میں برائی ہے۔ تشدد ہر خوبی کی نفی کردیتا ہے۔ ایک بہتر اصول بھی اگر تشدد کے ذریعہ نافذ کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ ناکام ہوکر رہ جائے گا۔ اسی طرح ایک انسان ہر اعتبار سے سچا اور دیانت دار اور منصف ہو، مگر اس کے ساتھ وہ تشدد ہو تو اس کی تمام اعلیٰ خوبیاں خاک میں مل جائیں گے۔ وہ لوگوں کے درمیان ایک غیر مطلوب شخص بن جائے گا۔