Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3مئی1996
ایک حدیث ہے: ان اللہ تجاوز عن امتی الخطا والنسیان ومااستکرھواعلیہ (فتح الباری560/11)یعنی اللہ نے میری امت سے صاف کردیا ہے غلطی کو اور بھول کو اور جوانی سے جبراً کرایا جائے۔
عام طور پر لوگ اس کو امت محمدی کی فضیلت میں شمار کرتے ہیں۔ مگر اس کو فضیلت سمجھنا صحیح نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف ایک اسلوب کلام ہے۔ ورنہ خطاء اور نسیان اور اکراہ کی بناپر کیا ہوا عمل ہر ایک کے لیے قابل معافی ہے، خواہ وہ کسی بھی پیغمبر کی امت سے اس کا تعلق رہا ہو۔