Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16مارچ1996
میں نے ایک صاحب سے کہا کہ کلمہ کی تکرار سے کوئی شخص مومن نہیں بنتا۔ مومن وہ ہے جس کے یہ کلمہ شعوری انقلاب کے ہم معنی ہو۔ جو اپنی پسند ناپسند کو حکم الہی کے تابع کردے۔ جو غلطی کا اعتراف کرنے کے لیے تیار رہتا ہو۔ جس کے اندر اپنے پیسہ کو دین کی راہ میں خرچ کرنے کا حوصلہ ہو۔ جو بے اصولی کا طریقہ چھوڑکر بااصول زندگی گزارنے لگے۔