Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13اگست1996
آج مولانا اظہار الحسن صاحب کا ندھلوی کا انتقال ہوگیا۔ بوقت وفات ان کی عمر78سال تھی۔ میں اس وقت بمبئی میں تھا۔ اس لیے جنازے میں شرکت نہ کرسکا۔ نظام الدین بستی کی ایک خاتون (فردوس) نے میری اہلیہ سے کہا کہ ان کا انتقال اس طرح ہوا کہ وہ اپنے کمرہ سے چائے پی کر نکلے اور باہر کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھ گئے۔ بات کرتے کرتے ان کی آنکھ بندھ ہونے لگی۔ لوگوں نے کہا کہ شاید آپ کو نیند آرہی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے آنکھ کھولی اور کہا السلام علیکم۔ اس کے بعد لیٹے اور ختم ہوگئے۔
میں نے تحقیق کی تو یہ بالکل بے اصل بات تھی۔ لوگوں نے خوش عقیدگی میں بطور خود ایسا قصہ بنالیا۔