Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22اپریل1996
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ والوں کی دعوت پر622ء میں مکہ سے مدینہ چلے گئے۔ وہاں ان لوگوں نے آپ کو اپنا سردار بنالیا اور ہر طرح آپ کی مدد کی۔ اس کے تقریباً ساٹھ سال بعد آپ کے نواسے حسین بن علی نے 680ءمیں مدینہ سے کوفہ کا سفر کیا۔ یہ سفر کوفہ والوں کی دعوت پو ہوا تھا۔ مگر انہوں نے کچھ بھی آپ کا ساتھ نہیں دیا اور آپ کو یزید کی فوجوں کے حوالے کردیا کہ وہ جس طرح چاہیں آپ کو ہلاک کردیں۔
یہ دو قسم کے انسانوں کا فرق ہے۔ زندہ انسان جو وعدہ کرلیتا ہے اس پر پوری طرح قائم رہتا ہے۔ اور جن لوگوں کی انسانیت مرد ہوگئی ہو ان سے کسی بھی چیز کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ وہ آخری حد تک ناقابل اعتبار ہوئے ہیں۔ ان کا قول صرف کہنے کے لیے ہوتا ہے نہ کہ کرنے کے لیے۔