Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25ستمبر1996
میری لرکی ڈاکٹر فریدہ خانم جامعہ ملیہ (دہلی) میں اسلامک اسٹڈیز کے شعبہ میں استاد ہے۔ اس نے بتایا کہ جامعہ کے اکیڈمک اسٹاف کالج میں یو جی سی کے تحت ٹیچر س کے لیے34واں اورینٹیشن پروگرام تھا۔ وہ29اگست سے25ستمبر1996تک جاری رہا۔اس دوران ڈاکٹر خالد الشیخ (سفیر فلسطین) فلسطین کے ڈولپمنٹ پر لکچر دینے کے لیے بلائے گئے۔ ان کی آواز تیز نہیں تھی۔ اتفاق سے مائک بھی ٹھیک کام نہیں کررہا تھا۔ چنانچہ سامعین بورہونے لگے۔ یہ سب زیادہ تر نوجوان اساتذہ تھے۔ وہ آپس میں کاغذ پر لکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کرنے لگے۔ وہاں ایک ہندو ٹیچر تھا جس کا نام وکاس شرما تھا۔ اس نے ایک کاغذ پر یہ نوٹ لکھا کہ یہ ہماری برداشت کا امتحان لیا جارہا ہے: