Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
19جون1996
ساؤتھ افریقہ کے احمد دیدات (1918) پر دل کا دورہ پڑا۔ چنانچہ آج کل وہ ریاض کے کنگ فیصل اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں شفا عطافرمائے۔
کویت کے عربی ہفتہ روزہ المجتمع (23-17محرم1417ھ،10-4جون1996ء) میں ان کے بارےمیں دعا کی اپیل چھپی ہے۔ اس میں انہیں عظیم اسلامی داعی (الداعیۃ الاسلامی) کہا گیا ہے۔ ان کا تعارف ان الفاظ میں کیا گیا ہے: الرجل المسلم الذی جاہد بلسانہ فی سبیل اللہ سنین طوالاً و وحض الحج الواھیۃ لا عداء اللہ علی الملاء۔ یعنی وہ مرد مومن جس نے اللہ کے راستہ میں اپنی زبان سے سالہا سال تک جہاد کیا۔ اور اللہ کے دشمنوں کے بودےوالاسکی کو مجمع عام میں باطل کردیا۔
موجودہ زمانہ میاں جو لوگ ’’دعوت‘‘ کے نام پر کام کررہے ہیں ان سب کا حال یہی ہے۔ وہ اپنے مخاطب کو دشمن سمجھے ہوئے ہیں اور ان مفروضہ دشمنوں کو زیر کرنے کا نام دعوت رکھ لیا ہے۔ حالانکہ وحدت اس سے بالکل مختلف چیز ہے۔ داعی اپنے مخاطب کو مدعو سمجھتا ہے نہ کہ دشمن۔ مدعو اس کے لیے محبت کا موضوع ہوتا ہے نہ کہ نفرت کا موضوع۔ اس کا دعوتی عمل مدعو کی ہدایت کے لیے ہوتا ہے نہ کہ اس کو کچلنے کے لیے۔