Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4فروری1996
نرمل دیش پانڈے (نئی دہلی) نے بتایا کہ ونوبا بھاوےکشمیر گئے۔ وہاں وہ پاکستانی سرحد تک گئے۔ سرحد پر فوجی افسران ان سے ملنے کے لیے آئے۔ ایک افسر نے جغرافی پوزیشن بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں تک ہمارا علاقہ ہے۔ اس کے بعد دشمن (enemy)کا علاقہ شروع ہوتا ہے۔ ونوبابھاوے نے سن کر کہا: دشمن نہ کہو، پڑوسی کہو۔