Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11اگست 1996
مسز نرمل دیش پانڈے نے ایک تقریر میں کہا کہ خان عبدالغفارخاں جب مرض الموت میں مبتلا تھے تو ونوباجی نے ایک وفد کو ان کے پاس جلال آباد بھیجا۔ اس وفد میں نرمل دیش پاڈے بھی شریک تھیں، ملاقات کے وقت خان عبدالغفار خاں نے بتایا کہ جو مسلمان ڈاکٹر آخر وقت میں مسٹر محمد علی جناح کا معالج تھا، اس نے ان کا بھی علاج کیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ آخر وقت میں جناح صاحب بہت زیادہ پریشان تھے۔ وہ نواب زادہ لیاقت علی خاں (وزیراعظم پاکستان) وغیرہ کو بہت زیادہ ڈانٹتے تھے اور کہتے تھے کہ جواہر لال تم سے بہتر ہے:
Jawaharlal is better than you.
اصل یہ ہے کہ دو قومیں جب مل کر رہیں تو دونوں اچھے رہتے ہیںاور الگ الگ ہوجائیں تو دونوں خراب ہوجاتے ہیں۔ اقبال اور جناح جیسے لوگوں نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ مسلم لینڈبنانے میں ان کی نجات دیکھی۔ حالانکہ یہ برعکس بات تھی۔ اس دنیا کا قانون یہ ہے کہ اختلاط (انٹرایکشن) باعث ترقی ہے اور عدم اختلاط باعث تنزل۔