Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8مارچ1996
پاکستان کا اخبار نوائے وقت ہمارے یہاں مستقل آتا ہے۔ اس میں روزانہ جناح اور اقبال کا کوئی قول نقل کیا جاتا ہے۔اس کے شمارہ24فروری1996میں مسٹر محمد علی جناح کی ایک تقریر کا ایک حصہ نقل کیا گیا ہے۔ یہ تقریر انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں 10مارچ 1941کو کی تھی۔ اخبار میں اس کا عنوان ہے:قائد اعظم نے فرمایا، اتحاد، ایمان، نظم و ضبط:
’’مسلم اقلیت کے صوبوں میں رہنے والے مسلمان خود دار اور بلند حوصلہ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مسلم اکثریت کے صوبوں میں رہنے والے بھائیوں کی نجات و آزادی کی خاطر ہم ہر قسم کے ایثاروقربانی کے لیے تیار ہیں‘‘۔
اس قسم کی باتیں محض کہنے کے لیے کہی جاتی ہیں۔ چنانچہ تقسیم سے پہلے تک تو مسلمانوں کے لکھنے اور بولنے والے اس قسم کے بلند بانگ الفاظ لکھتے اور بولتے تھے۔ مگر جب تقسیم ہوا اور مطلوبہ پاکستان بن گیا ۔ اور پیشگی اندازہ کے مطابق قربانی دینے کا وقت آیا تو یہی مسلمان یہ نہ کہہ سکے کہ یہ تو وہی ہے جس کو بھگتنے کے لیے ہم پہلے سے تیار تھے۔ بلکہ تمام کا تمام مسلمان پہلے پچاس سال سے صرف شکایت اور احتجاج کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔