Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
Khomeini's was a cassette revolution, ours will be a fax revolution
خمینی کا انقلاب کیسٹ انقلاب تھا، ہمارا انقلاب فیکس انقلاب ہوگا۔ اس کو پڑھ کر میں نے سوچا کہ موجودہ زمانہ میں جو حدید ذرائع حاصل ہوئے ان کو نام نہاد اسلام پسندوں نے صرف حکومتوں کے خلاف اکھیڑ پچھاڑ کے لیے استعمال کیا، حالانکہ وہ اس لیے تھی کہ ان کو دعوت حق کے لیے استعمال کیا جائے۔ اس قسم کی سرگرمیاں بلاشبہ مجرمانہ سرگرمیاں ہیں نہ کہ اسلامی سرگرمیاں۔