Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
(ہماری تقدیر کو کسی نے بدل ڈالا، قائد اعظم شیر کشمیر نے)
بعد کو یہی لقب مسٹر محمد علی جناح کو دیا گیا۔ اب دونوں لیڈروں میں انانیت کا ٹکراؤ (Ego-clash)شروع ہوگیا۔ دونوں ایک دوسرے کے مقابلہ میں اکڑ گئے۔ دونوں ایک دوسری کی کاٹ کرنے لگے۔ یہی نفسانی ٹکراؤ تھا جو مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ بن گیا۔
شیخ عبداللہ (1905-1982)کا انتقال ہوا تو ان کے جنازہ میں دس لاکھ کشمیری تھے۔ آج یہی کشمیری شیخ عبداللہ کی قبر تک اکھاڑدیناچاہتے ہیں’’مسجد شیر کشمیر‘‘ امیراکدل پر شیخ عبداللہ کے نام کا کتبہ لگاہواتھا۔ اس طرح ’’شہر کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ‘‘ پر بھی ان کے نام کا کتبہ تھا۔ دونوں پتھروں کو توڑ کرنکال دیا۔