Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15جون1996
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قیامت میں شاید سب سے زیادہ سخت مقدمہ جو پیش ہوگا وہ اس نام نہاد جہاد کے بارے میں ہوگا جو موجودہ زمانہ کے مسلمان ساری دنیا میں غیر مسلم قوموں کے خلاف جاری کئے ہوئے ہیں۔ مسلمان کہیں گے کہ خدایا، یہ لوگ اسلام کے دشمن تھے۔ ہم نے ان دشمنان اسلام کے خلاف جہاد کیا۔ قومیں کہیں گی کہ اے رب العالمین، یہ جھوٹ کہتے ہیں۔ ہم ہرگز اسلام کے دشمن نہ تھے۔ البتہ ان مسلمانوں نے اپنے مادی اور قومی اغراض کے لیے ہمارے خلاف تخریب کاری کی توہم نے بھی ان کے خلاف اپنی طاقت کو استعمال کیا۔ خداکہے گا کہ تم ٹھیک کہتے ہو۔ ان مسلمانوں کی لڑائیاں میری راہ میں نہ تھیں بلکہ خود اپنی راہ میں تھیں۔ آج انہیں ان چھوٹی لڑائیوں پر کوئی انعام ملنے والا نہیں۔