Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13اپریل1996
مولانا کبیر الدین قازان مظاہری نے بتایا کہ وہ دو حاجی کے ساتھ کٹہیار سے دہلی آرہے تھے۔ کٹہیار سے انہیں راجدھانی ایکسپریس لینا تھا۔ مگر اس میں ان کا ریزرویشن نہیں تھا۔ پلیٹ فارم پر آکر انہوں نے ٹکٹ کلکٹر سے کہا تو اس نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی سیٹ نہیں۔ آپ کو جگہ نہیں مل سکتی۔ مولانا کبیر الدین نے اس سے کہا کہ یہ دوقول مسافر حاجی ہیں لامک جارہے ہیں۔ٹکٹ کلکٹر فوراً نرم پڑگیا۔ اس نے کہا کہ پھر آئیے۔ ہم آپ کے لیے جگہ نکالیں گے۔ وہاں جاکر ہمارے لیے دعا کیجئے گا۔
اس طرح کے تجربات ہر روز مسلمانوں کو ہندوؤں سے ہوتےرہتے ہیں۔ مگر اخباروں میں چوں کہ اس طرح کے واقعات رپورٹ نہیں ہوتے۔ اخبار میں صرف استثنائی فولمیت کے منفی جراحات چھپتے ہیں۔ اس لیے مسلمان غیر واقعی طور پر سمجھ بیٹھے ہیں کہ ہندو اسے بدتمیزہے۔ حالانکہ اس قسم کا تصور واقعہ کے مطابق نہیں۔