Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29اپریل1996
بہت سی باتیں ہیں جن کو لوگ ماضی کے اعتبار سے جانتے ہیں مگر وہ ان کو حال کے اعتبار سے نہیں جانتے۔ مثلاً کوئی شخص ابوبکر صدیق یا عمر فاروق کی تاریخ کے بارے میں خالی روافض کی کتابوں کا حوالہ دے تو فوراً آج کا ایک عالم کہے گا کہ رواقفی تو ان کے سیخاف ہیں، پھر اس عماملہ پر رواففی کی کتابوں کا کیا اعتبار۔ اسی طرح علی کے بارے میں خوارچ کا بیان، ابوحنیفہ کے بارے میں سلفی علما کا بیان، ابن تیمیہ کے بارے میں ابن بطوطہ کا بیان، عبدالوہاب نجدی کے بارے میں ترکوں کا بیان کوئی سنجیدہ عالم تسلیم نہیں کرے گا۔ وہ کہے گا کہ اگراس طرح سے لوگوں کے بارے میں رائے قائم کی جائے تو ہماری ملی تاریخ میں کوئی بھی شخص قابل اعتبار نظر نہیں آئے گا۔
مگر عجیب بات ہے کہ یہی لوگ میرے بارے میں میری مخالفین کی باتوں کو اس طرح لے لیتے ہیں جیسے کہ وہ بالکل درست ہو اور واقعہ کی صحیح ترجمانی ہو۔