Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24نومبر1996
پاکستان کے جناب نور محمد لویا صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل پاکستان میں الرسالہ اور الرسالہ کی مطبوعات تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ وہاں کا پڑھا لکھا طبقہ خصوصیت سے اس کی طرف متوجہ ہے۔ پچھلے پچاس سال کے اندر پاکستان میں اسلام کی سیاسی تفسیر کا ہوگاوہ خیز تجربہ کیا جاتا رہا۔ مگر وہ مکمل طور پر نا کام ہوگیا۔ اس ناکام تجربہ نے وہاں کے پڑھے لکھے طبقہ نے مایوقی کی حالت پیدا کردی ہے۔ ایسی حالت میں الرسالہ کی رہنمائی میں دوبارہ وہ امید کی کرن دیکھ رہا ہے۔ میرا اندازہ یہ ہے کہ یہی حالت پوری مسلم دنیا کی ہے۔ الرسالہ مطبوعات اگر دوسری مسلم زبانوں میں ترجمہ ہوکر تمام ہوسکیں تو انشاء اللہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں اس کو وہی قبولیت ہوگی جو اس وقت پاکستان میں نظر آرہی ہے۔